معروف پاکستانی اداکار فواد خان کے بارے میں وہ باتیں جو بیشتر لوگوں کو آج بھی معلوم نہیں

معروف پاکستانی اداکار فواد خان کے بارے میں وہ باتیں جو بیشتر لوگوں کو آج بھی ...
معروف پاکستانی اداکار فواد خان کے بارے میں وہ باتیں جو بیشتر لوگوں کو آج بھی معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار فواد خان نے بہت ہی کم وقت میں دنیائے فن میں اپنا نام بنایا ہے۔ان کے بارے میں کچھ باتیں ایسی بھی ہیں جو بیشتر لوگوں کومعلوم نہیں،آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔
*فواد خان کے بال ہمیشہ سے اس طرح نہیں بلکہ جب وہ teenageمیں تھے تو ان کے بال بہت لمبے تھے اور عجیب نظر آتے تھے۔
*فواد اپنی شریک حیات صدف کے ساتھ سکول میں ملے تھے۔
*وہ صرف17سال کے تھے جب انہوں نے صدف سے شادی کرنے کا اظہار کیا۔
*فواد اور صدف کی محبت 8سال تک جاری رہی اور پھر ان کی شادی ہوگئی۔
*فواد کا ایک بیٹا ہے جس کا نام ایان ہے۔
*وہ ذیابیطس کا شکار ہیں اور اس وجہ سے کھانے پینے میں احتیاط سے کام لیتے ہیں۔
*وہ ایک بینڈ Entity Paradigmکے اہم ترین گلوکار تھے لیکن اداکار بننے کے بعد انہوں نے گلوکاری کو خیر آباد کہہ دیا۔
*انہیں ڈانس کرنا پسند نہیں ہے۔

مزید جانئے: میرا کو انگلش سکھانے والے ٹیوٹر کی توبہ
*فواد خان نے اپنے ٹی وی کے کریئر کا آغاز ڈرامہ ’جٹ اینڈ بانڈ‘سے کیالیکن یہ زیادہ کامیاب ڈرامہ نہ تھا۔
*فواد نے پاکستانی فلم ’خدا کے لئے‘میں مرکزی کردار ادا کیا جس کی وجہ سے وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔
*سونم کپور نے ایک انٹرویو میں یہ کہا تھا کہ وہ فواد خان پر مرمٹی ہیں۔
*فواد خان کو سوشل میڈیا پر رہنا خاص پسند نہیں۔
*آپ نے یہ تحریر اس لئے پڑھی کہ اس پر فواد خان کانام تھا۔

مزید :

تفریح -