قومی ٹیم کو دھچکہ ، یاسر شاہ کا دوپ ٹیسٹ مثبت ؛ آئی سی سی نے معطل کر دیا
دبئی (آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کو معطل کر دیا۔آئی سی سی کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ 13 نومبرکو ہوا تھا جس میں یہ سامنے آئی ہے کہ یاسر شاہ نے کلورنا لیڈو ن نامی ایک دوا کا استعال کیا جو کہ واڈا قوانین کے تحت ممنوع ہے۔اس سے قبل آئی سی سی نے سری لنکن بلے باز کشال پریرا کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کردیا تھا اور انہیں دورہ نیوزی لینڈ سے واپس بھیج دیا گیا تھا۔پریرا کے ڈوپ ٹیسٹ کے دوسرے سیمپل کا نمونہ بھی مثبت آیا تھا جس کے بعد ان پر چار سال پابندی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔یاد رہے کہ اس سال یاسر شاہ عالمی سطح پر 49 وکٹیں لے کر پاکستان کے سب سے کامیاب باؤلر رہے ہیں۔اس وقت ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر موجود یاسر شاہ نے اپنا ڈیبیو گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز میں کیا تھا اور پہلی سیریز میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا تھا۔یاسر کے ڈوپ ٹیسٹ کا دوسرا نمونہ مثبت آنے کی صورت میں ان پر آئی سی سی ان پر لمبی پابندی عائد کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ یاسر کے ڈوپ ٹیسٹ کا دوسرا نمونہ مثبت آنے کی صورت میں ان کو آئی سی سی کی طرف سے لمبی پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم آئی سی سی کی طرف سے ابھی تک باقاعدہ سزا کا اعلان نہیں کیا گیا۔
