یاسر شاہ ڈوپ ٹیسٹ،کھانے میں کچھ ملایا بھی جاسکتاہے، سعید اجمل
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر سعیداجمل نے کہا ہے کہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر یاسر شاہ کو پندرہ دن میں اپنی پوزیشن کلیئر کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ بعض اوقات انسان کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ وہ کیا کھا رہا ہے جب کہ انسان کے سو بدخواہ ہوتے ہیں شائد کسی نے کھانے میں ہی کچھ ملا دیا ہو اس بارے کچھ نہیں کہا جاسکتا سعید اجمل نے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ ان پرپابندی عائد ہو وہ ہماری ٹیم کا ایک بہت اہم کھلاڑی ہے اور ٹیم کو اس کی اشد ضرورت ہے امید ہے کہ ان کے حق میں بہتر ہوگا۔
