ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ20 جنوری سے شروع ہوگی

ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ20 جنوری سے شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (اے پی پی) ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 20 جنوری سے جاپان میں شروع ہو گی جس میں پاکستانی مردوخواتین سائیکلسٹس بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں ایشیا سے ٹاپ مردوخواتین سائیکلسٹس ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پاکستانی ٹیم سات مرد اور تین خواتین سائیکلسٹ پر مشتمل ہے، مرد سائیکلسٹس میں صابر، نثار، نجیب اللہ، محسن خان، ذیشان علی شامل ہیں۔
، اویس خان اور محمد عباس شامل ہیں جبکہ خواتین ٹیم صبیحہ، راجیہ شبیر اور راشدہ منیر پر مشتمل ہے جبکہ کرنل (ر) سعد ابن الحسن بطور مینجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ پی سی ایف حکام کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ میں شرکت سے قومی سائیکلسٹس کے تجربے میں اضافہ ہو گا جس کا انہیں مستقبل میں فائدہ ہو گا۔