تمام چیمبرز اور سٹاک مارکیٹیںآ ج دوبارہ اپنی سرگرمیوں کا آغازکریں گی
لاہور(کامرس رپورٹر) ایوان ہائے صنعت و تجارت اور سٹاک مارکیٹیں آج ( پیر) کو دوبارہ اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔ ایوان ہائے صنعت و تجارت اور چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور سٹاک مارکیٹیں جمعرات 24دسمبر کوعید میلادالنبیؐ اور 25دسمبرجمعہ کو یوم قائد اعظم ؒ کی سرکاری تعطیلات جبکہ ہفتہ اور اتوار کو ہفتہ وار تعطیل کے باعث 4روز کی بندش کے لیے بند ہوئے تھے جو آج معمول کے مطابق اپنا کام شروع کر دیں گے ۔
