بجلی اور گیس کی فراہمی میں حق نہیں ملے گا تو عوام بھی بل نہ دینے میں حق بجانب ہوں گے:وزیر اعلیٰ پرویز خٹک

بجلی اور گیس کی فراہمی میں حق نہیں ملے گا تو عوام بھی بل نہ دینے میں حق بجانب ...
بجلی اور گیس کی فراہمی میں حق نہیں ملے گا تو عوام بھی بل نہ دینے میں حق بجانب ہوں گے:وزیر اعلیٰ پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مرکز بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی میں خیبر پختونخواہ کو اُس کا حق نہیں دے گا تو عوام بھی بل نہ دینے میں حق بجانب ہوں گے۔چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی میں خیبر پختونخواہ کے ساتھ بڑی ذیادتی کر رہی ہے، خیبر پختونخواہ کے حصے کی پانچ سو میگا واٹ بجلی پنجاب اور سندھ کوفراہم کی جا رہی ہے جوکہ غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بجلی چوری کی روک تھام میں سنجیدہ ہے مگر واپڈاخود بجلی چوری میں ملوث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق صوبے کو بجلی اور سوئی گیس فراہمی میں پورا حصہ نہیں دیا جارہا ہے اس لئے صارفین بل ادا نہ کرنے میں بالکل حق نجانب ہیں۔وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سمیت تمام اہم شحصیات کوسیکیورٹی فراہم کریں گے مگر کسی کیلئے بھی ٹریفک کو بند نہیں کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ کراچی سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے اور کراچی میں امن وامان کیلئے ہر قسم کے اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

مزید :

چارسدہ -