بلوچستان کے فیصلے اسلام آباد میں ہونے سے ناراض لوگوں میں اضافہ ہو گا :حا فظ حسین احمد

بلوچستان کے فیصلے اسلام آباد میں ہونے سے ناراض لوگوں میں اضافہ ہو گا :حا فظ ...
بلوچستان کے فیصلے اسلام آباد میں ہونے سے ناراض لوگوں میں اضافہ ہو گا :حا فظ حسین احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سبی( مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے راہنمااور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہےبلوچستان میں ڈھائی سالہ حکومت کےلئے مری میں فیصلے ہوتے ہیں اور نئے وزیر اعلیٰ کےلئے بلوچستان کی بجائے اسلام آباد میں فیصلے کئے جارہے ہیں جس سے ناراض لوگوں میں اضافہ ہوگا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ڈھائی سال نواب ثناءاللہ زہری ناراض تھے اور اب ڈھائی سال کے لیے ڈاکٹر عبدالمالک ناراض بلوچ ہوسکتے ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ حل طلب ضرور ہے مشکل نہیں ، اگرمخلصانہ کوشش کی جائے اصل ایشو کو سامنے لاکر ان کو ایڈریس کیا جائے تو بلوچستان کا مسئلہ حل ہوسکتا ۔اُنہوں نے کہا کہ  اب وقت بتائے گاکہ نئے وزیر اعلیٰ کو اقتدار کے ساتھ اختیار بھی ملا یا صرف اقتدار ہی مل سکا، نواب ثناءاللہ زہری کی حکومت سے ناراض بلوچ راضی ہونگے یا راضی بلوچ ناراض ہوجائیں گے ۔

مزید :

سبی -