قائد اعظم کی قیادت نہ ہوتی تو پاکستان نہ بنتا،حاجی حنیف

قائد اعظم کی قیادت نہ ہوتی تو پاکستان نہ بنتا،حاجی حنیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و چیئر مین یونین کونسل اور امیدوار برائے ڈپٹی میئر لاہور حاجی حنیف نے کہا ہے کہ قائداعظم کی قیادت میسر نہ ہوتی تو پاکستان کبھی معرض وجود میں نہ آتا،قوم تاحیات ان کے احسانات کا بدلہ نہیں اتارسکتی۔ انہوں نے کہا ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی خدمت اور حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھارکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ باوقارقو م بننے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو قائداعظم کے سنہری اصول اپناکر ان کی تعلیمات اور افکارپرعمل پیرا ہونا چاہیے۔