قائد اعظم کے افکا ر کی جھلک عمران خان کے کردار میں ملتی ہے،رانا سرفراز

قائد اعظم کے افکا ر کی جھلک عمران خان کے کردار میں ملتی ہے،رانا سرفراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ؤں سرفرازخان نیازی،افضل عباس ،نورالامین ،سلیم خان ،چودھری اشرف،احسان درانی ،حاشر نیازی اورطیبہ نیازی نے کہا کہ قائداعظم ؒ کے افکار کی جھلک کپتان عمران خان کے کردارمیں ملتی ہے عمران خان پاکستانیوں کی نجات کیلئے کوشاں ہیں پاکستان کوبابائے قوم ؒ کاپاکستان بناناعمران خان کی سیاست کامحور ہے ۔بابائے قوم محمدعلی جناح ؒ اورحضرت اقبال ؒ نے جس پاکستان کاخواب دیکھا تھا وہ اقتدار کے بھوکے سرمایہ داروں اوروڈیروں نے چکناچورکردیا ۔محمدعلی جناح ؒ ایک ممتازقانون دان ، منفردسیاستدان ہونے کی حیثیت سے پاکستان میں انصاف کی فراوانی کے خواہاں تھے وہ مدینہ منورہ میں بابائے قوم ؒ کی یوم پیدائش اوراین اے154سے جہانگیرخان ترین کی تاریخی کامیابی کی خوشی میں ایک پروقارتقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب میں بابائے قوم ؒ کے بلندی درجات جبکہ سعودیہ عرب اورپاکستان کے استحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی ۔ سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ جہانگیرخان ترین کی خدمت اوراوران کے خلوص نے انہیں تاریخی کامیابی سے ہمکنارکیا ۔جہانگیر خان ترین کی قیادت میں لودھراں ناصرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں ایک ماڈل سٹی بنے گا ،وہ خندہ پیشانی سے عوام کی محبت کاقرض اداکریں گے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر خان ترین نے لودھراں سے پسماندگی اورناخواندگی کرنے کابیڑااٹھایا ہے ۔پی ٹی آئی کی قیادت پاکستان کی سا لمیت اورحمیت پرآنچ نہیں آنے دے گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دبنگ کپتان عمران خان نے بھارت میں نریندرمودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کشمیر یوں کی آزادی پرزوردیا ۔