شہیدوں کی شجاعت کے قصے قیامت تک دوہرائے جائیں گے،ناصر اقبال خان

شہیدوں کی شجاعت کے قصے قیامت تک دوہرائے جائیں گے،ناصر اقبال خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدرمحمدناصراقبال خان،سیکرٹری جنرل محمدرضاایڈووکیٹ ،سینئر نائب صدور فاروق چوہان ،آصف چٹھہ، تنویرخان ،میاں زاہدلطیف،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی ،صدرکراچی یونس میمن ،صدرپنجاب یونس ملک،نائب صدورپنجاب حاجی شیخ آصف،شیخ طلال امجد،صدر شیخوپورہ عمران حیدر اورصدر قصورمیاں اویس علی نے کہا ہے کہ راہ حق میں شہادت کی سعادت نصیب سے ملتی ہے ہمارے شہید اورغازی ہمار ے سروں کاتاج ہیں ان کی شجاعت اورشہادت کے ایمان افروز قصے قیامت تک دہرائے جاتے رہیں گے۔ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کی بینظیر قربانی سے پاکستانیوں میں ایک نیا جوش وجذبہ بیدارہوا۔ تحریک قیام پاکستان کے گمنام شہیدوں،بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کی پاداش میں سزائے موت پانیوالے شہداء اوربھارتی درندگی کانشانہ بننے والے ہزاروں کشمیری شہیدوں سمیت دفاع وطن کیلئے دشمن کیخلاف مزاحمت کرنے اور جام شہادت نوش کرنیوالے فوج ،رینجرز،پولیس کے آفیسرزاورجوان ہماری قومی تاریخ کے جلی عنوان ہیں وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ ہزاروں شہادتوں کے باوجود پاکستان میں زندگی کا سفر ایک پل کیلئے بھی نہیں رکا ہمارے ہزاروں سکیورٹی اہلکاروں کے سینوں پرگولیاں پیوست ہوئیں ،کسی کی پشت پرگولی کاکوئی نشان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاورکے بعد آپریشن ضرب عضب عوام کی دعاؤں، وفاؤں اورامیدوں کے محوربن گیا ۔