توشیبا کا خسارہ ساڑھے پانچ ارب ڈالرہو گیا
ٹیکنالوجی کی مشہور جاپانی کمپنی توشیبا کا کہنا ہے کہ اس کا سالانہ خسارہ ساڑھے پانچ ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور کمپنی کی تشکیلِ نو کے لیے کوئی سات ہزار کے قریب ملازمین کی چھانٹی کرنا پڑے گی۔ توشیبا کمپنی لیپ ٹاپ اور ٹی وی سے لے کر جوہری توانائی تک کے آلات بناتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ملازمین کو زیادہ تر صارفین کے استعمال والے الیکٹرونکس آلات کے شعبے سے نکالا جائے گا۔ خسارے کی خبر آنے کے بعد توشیبا کے حصص میں شدید مندی دیکھی گئی۔ یار رہے کہ توشیبا کمپنی نے اس وقت تنظیم نو کا اعلان کیا تھا جب کمپنی کے سربراوں نے تسلیم کیا تھا کہ انھوں نے چھ سال تک کمپنی کے منافع کو بڑھا کر ظاہر کیا ہے۔
