نائجیریا میں کرسمس کے روز بوکو حرام کے حملے میں 14 افراد ہلاک،متعدد زخمی

نائجیریا میں کرسمس کے روز بوکو حرام کے حملے میں 14 افراد ہلاک،متعدد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوجا(آئی این پی )شمال مشرقی نائجیریا کے ایک گاؤں میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے مسلح ارکان نے کرسمس کے روز حملہ کرکے 14 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے مسلح ارکان نے کرسمس کے روز شمال مشرقی نائجیریا کے ایک گاؤں میں حملہ کردیا جس میں 14 افراد مارے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے جمعے کے روز مقامی وقت کے مطابق شب 10بجے اس گاؤں کے شہریوں پر فائرنگ شروع کر دی اور اْن کے گھروں کو آگ لگا دی۔ اس گاؤں کے سینکڑوں باسیوں نے بھاگ کر ایک قریبی مہاجر کیمپ میں پناہ لی ہے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت ہوا ہے، جب صدر محمد بخاری کی جانب سے اس شدت پسند گروپ کو مکمل طور پر ختم کرنے کی یکطرفہ ڈیڈ لائن اکتیس دسمبر قریب آ رہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -