ڈسکہ:ٹریفک حادثات میں کمسن لڑکا جاں بحق،2افراد زخمی

ڈسکہ:ٹریفک حادثات میں کمسن لڑکا جاں بحق،2افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ٹریفک حادثات میں نو عمر بچہ جاں بحق جبکہ موٹر سائیکل سوار بہن بھائی زخمی واقعات کے مطابق میترانوالی کا رہائشی محمد حسین اپنے 10سالہ بھتیجے معظم ولد مرید حسین کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبریSTN/3570پر سوار ڈسکہ سے اپنے گاؤں کی جانب جا رہا تھا کہ موضع گڑھا کے قریب سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکر ا کر سڑک پر گر گئے پیچھے سے آنے والے ڈمپر نمبریRNI/606نے 10سالہ معظم کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیاجبکہ دوسرے واقعہ میں موضع سدرہ بدرہ کا رہائشی چاند اپنی ہمشیرہ نیلم کے ہمراہ بمبانوالہ کی جانب جا رہا تھا کہ موضع ملیانوالہ کے قریب سامے سے آنے والی تیز رفتار نجی بیکری کی وین نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں دونوں بہن بھائی زخمی ہو گئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزید :

علاقائی -