بلدیاتی الیکشن میں شیر کی فتح مسلم لیگ ن کی کامیابی ہے، چودھری اکرام

بلدیاتی الیکشن میں شیر کی فتح مسلم لیگ ن کی کامیابی ہے، چودھری اکرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (بیورورپورٹ )پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اکرام نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں شیر کی کامیابی درحقیقت میاں محمد نواز شریف اوران کی ٹیم کی کامیابی ہے جن کی انتھک محنت اور کوششوں سے ملک میں معاشی استحکام قائم ہوا اور ملک میں امن کی فضا بحال ہوئی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی کارکنان سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ہی عوام کی امیدوں کا مرکز ہے اور عوام کی دکھوں کا مدوا کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے کامیاب چئیرمین اور انکی ٹیم علاقہ کی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے اور عوام کے حقوق ان کے دہلیز تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پا کستا ن مسلم لیگ (ن) ہی پا کستا ن کے دفا ع ، ترقی وخوشحالی اور امن وسلامتی کی ضما نت ہے حکومت شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر کے عوام دوستی کا عملی نمونہ پیش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے قائدین کی دانشمندانہ سوچ اور بہترین فیصلوں کے باعث پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے۔