پیپلز پارٹی ملکی یکجہتی اور مضبوطی کی علامت ہے، نفیسہ شاہ

پیپلز پارٹی ملکی یکجہتی اور مضبوطی کی علامت ہے، نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور(بیورو رپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو بین الاقوامی معیار کی رہنما تھیاور چاروں صوبوں میں یکجہتی اور مضبوطی کی علامت تھیں ہم شہید بینظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور رہنما چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچل آڈیٹوریم ہال میں پیپلز پارٹی خیرپور کی جانب سے شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے کہا کہ شہید بھٹو کے خاندان نے ملک کو آئینی طاقت دی اور جمہوریت کی بقاء کے لیے جدو جہد کی پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے شہید ذوالفقار علی بھتو نے ملک کو آئین دے کر مضبوط کیا انہوں نے کہا کہ پارٹی کے منشور کے مطابق غریب ،بے سہارا اور نوجوانوں کو تعلیم روزگار اور صحت کی سہولیات کے علاوہ بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور جدو جہد جاری ہے شہید بینظیر بھٹو نے جو وصیت کی وہ پارٹی کے رہنماؤں ،کارکنان اور ان سے محبت کرنے والوں کے لیے ہے جس میں انہوں نے عوام خدمت کی ضرورت پر زور دیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام بھٹو خاندان سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی فیملی نے ظلم اور جبر کے خلاف آواز بلند کرنے کا درس دیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ڈاکٹر ارشد مغل، ایم پی اے غزالہ سیال،ایم پی اے خیرالنساء مغل، سابق ایم پی اے انور خان مہر، سید امجد علی شاہ،سید صغیر حسین زیدی ،علی شیر مکول، نظر محمد گاہو، مختار ملک، سید پرویز علی شاہ، سید اکبر شاہ ، فہیم یحیٰ بھٹوسمیت سینکڑوں پارٹی رہنما اور کارکنان موجود تھے اس موقع پر شہید بینظیر بھٹو کو خراج پیش کرنے کے لیے دیے جلائے گئے ۔دریں اثناء ایم این اے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کرسمس کے موقع پر شہید بینظیر بھٹو اوپن ایئر تھیٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں دو پیغمبروں حضرت محمد ﷺ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت منایا جارہا ہے جو خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی ؐ اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے پیار محبت اور اخوت کا درس دیا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں موجود تمام اقلیتوں کے پروگراموں میں شریک ہوتے ہیں اور پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے اس موقع پر پاکستان چرچ کونسل کے رکن پادری عقیل شاہد، پاسٹر کلیم روز، عیسائی برادری خیرپور کے سربراہ سیمسن اور دیگر نے خطاب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زندگی اور پیدائش کے ھوالے سے تفصیل سے روشنی ڈالی اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ جیلانی نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور غریب اور بے سہارا عیسائی برادری کے لوگوں میں 150 راشن بیگ بھی تقسیم کیے اس موقع پر غلام حسین مغل، سید پرویز علی شاہ، سید اکبر شاہ اور ریحانہ جمانی کے علاوہ سینکڑوں عیسائی برادری کے عوام نے بھرپور شرکت کی۔