جمہوری استحکام کیلئے پی پی پی اور بھٹو خاندان کی قربانیاں نا قابل فراموش ہیں لیاقت شباب
نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے سینئر نائب صدر جمال خٹک ایڈوکیٹ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات لیاقت شباب نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بحالی میں پاکستان پیپلزپارٹی نے سب سے بڑا کردار ادا کیا ہے اور جمہوریت کی بحالی میں محترمہ بے نظیربھٹو شہید اور بھٹو خاندان کا خون کا ایک ایک قطرہ شامل ہے اور بھٹو خاندان کی خون رائیگاں نہیں جائے گی پیپلزپارٹی اس ملک کے عوام کی آواز ہے پیپلزپارٹی کوئی مائی کا لال ختم نہیں کرسکتا پیپلزپارٹی کا گراف گرانے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ان خیالات کااظہار جمال خٹک ایڈوکیٹ اور لیاقت شباب نے پیپلزپارٹی نوشہرہ کے ضلعی صدر میاں یحی شاہ کی رہائشگاہ پر پیپلزپارٹی کی چےئرپرسن بے نظیربھٹو شہید کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طاہراسلم، خیرالبشر، حاجی اجمل، سیداﷲ، غلام حضرت، فریداﷲ شاہ، یوتھ ونگ رضاکاکاخیل، ملک فتح محمد بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جنہوں نے ہرطبقے کو زبان اور حقوق دئیے آج نام ونہاد تبدیلی کی دعویداروں نے عوام سے اپنے حقوق چھین لئیے اور عوام کو مہنگائی، بیروزگاری کے دلدل میں دھکیل دیا ہے موجودہ صوبائی حکومت تبدیلی کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن میں مصروف ہے وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف ہمیشہ نام ونہاد سیاسی اور اسٹیبلشمنٹ کے پیروکاروں نے سازشیں کی لیکن ان کی یہ سازشیں ہمیشہ ناکام رہی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت بچاکر اپنی جان قربان کردی۔
