خون کا عطیہ دینے کوئی جیالا نہ پہنچا،ڈی ایم ایس کو ہی دینا پڑا
پشاور (ویب ڈیسک)بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے موقع پر پشاور میں خون کے عطیات دینے کوئی جیالانہ پہنچا۔ہسپتال کے ڈی ایم ایس کو ہی خون کا عطیہ دینا پڑ گیا۔ نجی اخبار کے مطابق خون کے عطیات جمع کرنے کا انتظام لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کیا گیا تھا۔ جب کوئی جیالا خون دینے نہ پہنچا تو ہسپتال کے ڈی ایم ایس سمیت صرف تین افراد نے خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر سابق وزیر ایکسائز لیاقت شباب بھی موجود تھے۔ خون کے عطیات دینے والوں میں پیپلز پارٹی کا کوئی رہنما شامل نہ تھا، سابق وزیر ایکسائز نے بھی خون کا عطیہ نہ دیا۔
