قومی ویمن کبڈی ٹیم کی کھلاڑی صباءسلطانہ کے 2 بھائی قتل کیس میں گرفتار
فیصل آباد (ویب ڈیسک) نشاط آباد پولیس نے قومی ویمن کبڈی ٹیم کی کھلاڑی صباءسلطانہ کے دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 اگست 2015ءکو تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں پاکستان کبڈی ویمن ٹیم کی کھلاڑی صباءسلطانہ کو عمران نامی نوجوان کی جانب سے مبینہ طور پر گولی مارکر خود کشی کرنے کا واقعہ رونما ہوا تھا جس پر مقتول کے لواحقین کا کہنا تھا کہ عمرنا کو صباءسلطانہ کے بھائی اسلام ، ساغر اس کے والد اور کزن نے تشدد کررکے قتل کیا ہے پولیس نے قتل کے الزام میں چار نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے صباءسلطانہ کے دو بھائیوں اسلام اور ساغر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
