سندھ'آزاد امیدواروں کو سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے2جنوری کی ڈیڈ لائن
اسلام آباد(صباح نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کامیاب آزاد امیدواروں کو کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے دو جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے آزاد امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ سات روز کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو کر اس جماعت کی جانب سے قبولیت کا سرٹیفیکیٹ متعلقہ ریٹرننگ افسر کو فراہم کریں ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ مدت گزرنے کے بعد امیدوار سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کر سکے گا ۔
