عمران فاروق قتل کیس ‘تین ملزمان کچہری میں پیش ،ایف آئی اے کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان کو ایف ایٹ کچہری میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں ایف آئی اے نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کر دی ہے ۔سماءنیوز کے مطابق ایف ایٹ کچہری میں پیش کئے گئے ملزمان میں محسن علی ، معظم علی اور خالد شمیم شامل ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ محسن علی نے وکالت نامہ پر دستخط کر دیئے جبکہ ملزم خالد شمیم کا کہنا ہے کہ اپنا حلفیہ بیان دینا چاہتاہوں ۔محسن علی اورمعظم علی نے کہا ہے کہ اہل خانہ سے ملاقات نہیں کرائی جاتی ،ریمانڈ ایک دفعہ دے دیں چاہے 50روز کا دے دیں ۔
