وزیراعظم کی صنعت و تجارت کی تقریب میں شرکت، بہترین برآمدکنندگان میں ایوارڈ تقسیم کریں گے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف ایوان صنعت و تجارت کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف بہترین برآمد کنندگان میں ایوارڈ تقسیم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق تقریب میں وزیراعظم کے ساتھ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اور وزیر تجارت خرم دستگیر بھی شریک ہیں جبکہ ڈی جی رینجرز سنگھ میجر بلال اکبر بھی تقریب میں موجود ہیں۔
