16 دسمبر کو تاریخ کی بدترین کارروائی ہوئی جس نے ہمیں حقیقی معنوں میں متحد کیا: گورنر خیبرپختونخواہ
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبرپختونخواہ سردار مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ 16 دسمبر کو تاریخ کی بدترین کارروائی ہوئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخواہ نے کہا کہ 16 دسمبر کو ہونے والی بدترین کارروائی نے ہمیں حقیقی معنوں میں متحد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملک سے فرقہ بندی کے خاتمہ پر بھی توجہ دینی ہو گی۔
