اسلام آباد میں شاپنگ بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی کی سفارش، سینیٹ کمیٹی ماحولیاتی ترمیمی بل منظور کرلیا

اسلام آباد میں شاپنگ بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی کی سفارش، سینیٹ کمیٹی ...
اسلام آباد میں شاپنگ بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی کی سفارش، سینیٹ کمیٹی ماحولیاتی ترمیمی بل منظور کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی نے تحفظ پاکستان ماحولیاتی ترمیمی بل 2015 ءکو متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے آئی سی ٹی اسلام آباد کے علاقوں میں شاپنگ بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی کی سفارش کردی ہے۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے کمیٹی کو بتایا کہ صوبوں سے مشاورت جاری ہے،قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی پر کابینہ سے منظوری کے بعد عمل شروع ہوجائے گا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی سینٹر یوسف بادینی نے پیر کو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کا کٹاﺅ روکنے ‘ آبی ذخائر کے تیزی سے خاتمے اور ڈیموں میں مٹی جمنے کے معاملات پر خصوصی توجہ دی جائے۔جنگلات کی بڑھتی ہوئی کٹائی سے ماحولیات پر اثرات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی سلنڈروں پر سبسڈی دینی چاہیے اور ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے آگاہی کیلئے پی ٹی وی پر مہم کا آغاز کیا جائے۔

کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا کہ پیریس کانفرنس میں پاکستان کی طرف سے موسمیاتی تبدیلیوں کے معاملات میں آگاہ کیا گیا اور کانفرنس میں بتایا گیا کہ پاکستان نے ایک سٹڈی کمیشن قائم کردیا ہے جو طے کرے گا کہ کس سال میں کتنی گرین ہاﺅس گیس بنتی ہے اور زائد گیس کو کتنا نیچے لانا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کی وجہ سے ترقی پزیر ممالک گرین ہاﺅس گیسز سے متاثر ہیں ان کا خاتمہ سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرس کانفرنس میں ان کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان دنیا میں دسویں متاثرہ ملک سے آٹھویں نمبر پر آگیا ہے سیلاب‘ گلیشیئر پگھلنے اور سمندر کی سطح سے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے جنگلات کا علاقہ بڑھانے کا حکم دیا ہے جبکہ صوبوں سے مشاورت جاری ہے قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی کی کابینہ سے منظوری کے بعد عمل شروع ہوجائے گا۔

سینیٹر تہمینہ عابد نے کہا کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ ‘ آئی نائن میں فیکٹریوں اور گھروں میں پلاسٹک بیگ بن رہے ہیں اس پر فروخت اور تیاری کے حوالے سے پابندی لگائی جائے جس کے جواب میں ای پی اے کے حکام نے کہا کہ چار پارٹیوں کو رجسٹریشن دی ہے مینوفیکچرنگ کا سامان دوسرے صوبوں سے آگاہ ہے اور پلاسٹک بوتلوں ‘ پلاسٹک بیگوں میں استعمال ہونے والا میٹریل جتنا برآمد ہوتا ہے اتنا ہی درآمد بھی ہوتا ہے ہمیں ایک بڑی تجارت کا بھی خیال کرنا ہے جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرح دارالخلافہ کو پلاسٹک فری شہر بنایا جانا چاہیے ۔ کمیٹی نے اجلاس میں سینیٹر مشاہد حسین کا تحفظ پاکستان ماہولیاتی قومی ترمیمی بل 2015 ءمتفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ کمیٹی کے اجلاس مین سینیٹرز ستارہ ایاز‘ تہمینہ عابد کے علاوہ وفاقی وزیر زاہد حامد ‘ سیکرٹری وزارت عارف خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

مزید :

اسلام آباد -