وہ آدمی جو ہوائی جہاز کی ایک ٹکٹ خرید کر پورا سال ائیرپورٹ پر مفت کھانا کھاتا رہا، ایسا طریقہ کہ ائیرلائن کو بھی چکرا کر رکھ دیا

وہ آدمی جو ہوائی جہاز کی ایک ٹکٹ خرید کر پورا سال ائیرپورٹ پر مفت کھانا کھاتا ...
وہ آدمی جو ہوائی جہاز کی ایک ٹکٹ خرید کر پورا سال ائیرپورٹ پر مفت کھانا کھاتا رہا، ایسا طریقہ کہ ائیرلائن کو بھی چکرا کر رکھ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) سفر کے لیے تو سبھی ہوائی جہاز کے ٹکٹ خریدتے ہیں مگر آج تک کسی نے ’’مفت‘کھانے کے لیے ہوائی جہاز کا ٹکٹ نہیں خریدا ہو گا۔ آج یہ جان کر اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے کہ چین میں ایک شخص نے فرسٹ کلاس کا ایک ٹکٹ خریدا اور اسی ایک ٹکٹ پر سال سے زائد عرصہ ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں مفت کھانے کھاتا رہا۔ اس شخص نے ایسٹرن چائنہ ایئرلائنز کامکمل قابل واپسی ٹکٹ خریدا اور وی آئی پی لاؤنج میں جا کر اعلیٰ درجے کا کھانا مفت کھایا اور پھر ٹکٹ کو اگلے دن کے لیے ری شیڈول کروا کے چلا گیا۔ بس وہ اسی طرح روز آتا، کھانا کھاتا اور ٹکٹ کو اگلے دن کے لیے ری شیڈول کروا کے چلا جاتا۔ اسی طرح وہ 300دن تک ٹکٹ کو ری شیڈول کرواتا رہا اور مفت کھانا کھاتا رہا۔

مزید جانئے: امریکہ پہنچنے والے بھارتی طالبعلموں سے امریکی حکام کا عجیب مذاق، ائیرہوسٹسوں کے بارے میں شرمناک سوالات اور پھر ائیرپورٹ سے ہی واپس بھیج دیا
بالآخر ایئرلائنز نے ریکارڈ میں ایک عجیب چیز دیکھی کہ ایک ہی ٹکٹ 300دن سے روزانہ ری شیڈول ہو رہی ہے۔ پکڑے جانے پر ایئرلائنز انتظامیہ بیچاری تو اس کے خلاف کیا کر سکتی تھی، اس نے ہی اپنا ٹکٹ واپس کیا اور پوری رقم لے کر چلتا بنا۔ 300دن تک کھانا بھی مفت کھایا اور آخر میں ٹکٹ واپس کرکے پورے پیسے بھی لے لیے۔ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’اس شخص نے ایک انوکھا کام کیا ہے جو شاید آج تک دنیا میں کسی نے نہ کیا ہو۔ ہمارے سسٹم میں ہی خرابی تھی کہ یہ شخص اتنے عرصے تک پکڑا نہ گیا۔‘‘ ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ اور لوگ بھی اس کے پیروی کر سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -