داعش کس ملک کی فوج کا حصہ ہے؟ سعودی مفتی اعظم نےبڑا اور واضح اعلان کردیا

داعش کس ملک کی فوج کا حصہ ہے؟ سعودی مفتی اعظم نےبڑا اور واضح اعلان کردیا
داعش کس ملک کی فوج کا حصہ ہے؟ سعودی مفتی اعظم نےبڑا اور واضح اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے واضح طور پر بیان کردیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش اسرائیلی فوج کا حصہ ہے، جبکہ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حال ہی میں قائم کیا جانے والا اسلامی عسکری اتحاد اس تنظیم کو شکست فاش دے گا۔

مزید جانئے: مسجد الحرام میں ایک اور تاریخی منصوبے پر کام شروع،جان کرآپ کا دل بھی خوش ہو جائے گا
روزنامہ ’اوکاز‘ سے بات کرتے ہوئے مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ داعش اسلام اور مسلمانوں کو شدید ترین نقصان پہنچارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ داعش کو اسلام کے پیروکار قرار نہیں دیا جاسکتا بلکہ وہ خوارج کا ہی تسلسل ہیں، جنہوں نے پہلی دفعہ مسلمانوں کو کافر قرار دے کر ان کا خون بہانے کی اجازت دی، اور اسلامی خلافت کے خلاف بغاوت کی۔ داعش کی طرف سے اسرائیل کو دی گئی حالیہ دھمکی کے بارے میں مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ یہ ایک جھوٹ ہے کیونکہ اصل میں داعش اسرائیلی فوج کا ہی حصہ ہے۔