صارف عدالت،نیازی ایکسپریس کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری

صارف عدالت،نیازی ایکسپریس کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری
صارف عدالت،نیازی ایکسپریس کے مالک کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے باربارطلبی کے باوجودپیش نہ ہونے پرنیازی ایکسپریس کے چیئرمین بجاش خان نیازی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کوانہیں 15جنوری کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ صارف عدالت میں باغبانپورہ کے محمدشکیل بٹ نے لاہورسے مری سفرکے دوران دو بیگ گم کرنے پرنیازی ایکسپریس کے خلاف دعویٰ دائرکیاجس میں عدالت نے نیازی ایکسپریس کے خلاف 93ہزار روپے کی ڈگری بھی جاری کررکھی ہے۔ڈگری جاری ہونے پرنیازی ایکسپریس کی طرف سے عملدرآمدنہ کیاگیا۔اس پرشکیل بٹ کی طرف سے عدالت میں اجرا دائرکی گئی۔عدالت نے دوبارہ طلبی کے سمن جاری کئے لیکن دوسری باربھی عملدرآمد نہ کیاگیا۔اس پرعدالت نے نیازی ایکسپریس کے چیئرمین بجاش خان نیازی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے متعلقہ پولیس کوحکم دیاکہ بجاش خان نیازی کو گرفتار کر کے 15جنوری کوپیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

لاہور -