دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے منگنی کرنے کافیصلہ کر لیا ،منگنی آئندہ سال فروری میں متوقع

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے منگنی کرنے کافیصلہ کر لیا ،منگنی آئندہ سال ...
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے منگنی کرنے کافیصلہ کر لیا ،منگنی آئندہ سال فروری میں متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان معاشقے کی خبریں تو میڈیا میں گردش کرتی رہیں لیکن دونوں بالی ووڈ سٹار ز نے اس سے متعلق لب کشائی نہیں کی،نہ تو کبھی اس سے انکا ر کیا اور نہ کبھی میڈیا کے سامنے اقرار کیا تاہم اب دونوں ستاروں نے تعلق کو رشتہ میں بدلنے کافیصلہ کر لیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے فروری 2016میں منگنی کرنے کافیصلہ کرلیاہے اور اس حوالے سے دونوں سٹارز اپنے اہل خانہ کی رضامندی کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ رنویر سنگھ کے اہل خانہ نے دپیکا کو بطور بہو بخوشی تسلیم کرلیاہے لیکن اداکارہ کے ماں باپ کی جانب سے کچھ تحفظات کا اظہار کیا گیاہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے اہل خانہ کچھ ہی دنوں میں ملاقات کرنے جار رہے ہیں اور جس کے بعد دونوں سٹارز منگنی کا باقاعدہ اعلان کریں گے ۔

مزید :

تفریح -