لاہو(فلم رپورٹر )پشتو، اردو اور پنجابی فلموں کے سینئر اداکار آصف خان کی 45برس کی فنکارانہ زندگی پر ڈاکو منٹری بنائی جائے گی،دستاویزی فلم کا نام’’ ایک دور ایک لیجنڈ‘‘ رکھا گیا ہے۔اس فلم کے پروڈیوسر ایس رحمن آصف ناز ہیں،فلم میں 1970ء سے لے کر تاحال آصف خان کی فنی زندگی کا احاطہ کیا جائے گا،آصف خان فلم میں خود اپنی زبانی اپنے بارے میں بات چیت کریں گے،فلم میں ساتھی اداکارں، پرستاروں اور دیگر مختلف شعبوں کے افراد کے تاثرات بھی شامل کئے جائیں گے،یہ دستاویزی فلم اگلے سال 2017ء میں ریلیز کی جائے گی،اداکار آصف خان کے حوالے سے فلم کی عکسبندی نوشہرہ ،ایبٹ آبا،د سوات اور لاہور میں ہوگی۔