انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹرک میں تصادم ،4افراد جاں بحق اور12زخمی ہو گئے
جامشورو(ڈیلی پاکستان آن لائن )انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 12زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سن کے علاقے میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 12زخمی ہو گئے ۔امدادی ٹیموں نے لاشوں کو سرد خانے اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا تاہم واقعے کی تحقیقات کر کے حتمی وجہ معلوم ہو سکے گی ۔

