سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس 621پوائنٹس اضافے سے 40147بند

سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس 621پوائنٹس اضافے سے 40147بند

 کراچی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 620.98 پوائنٹس کے اضافے سے 40146.73 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 96 ارب 10 کروڑ 25 لاکھ 76 ہزار 338 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 2 ارب 15 کروڑ 41 لاکھ 88 ہزار 439 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 2 کروڑ 11 لاکھ 67 ہزار 950 حصص کا اضافہ دیکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 39600، 39700، 39800، 39900 40000 اور 40100 پوائنٹس کی چھ بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 620.98 پوائنٹس کے اضافے سے 40146.73 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 362.94 پوائنٹس کی تیزی سے 20115.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 331.47 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1479.52 پوائنٹس کی تیزی رہی۔ مزیدبرآں بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 142.99 پوائنٹس کے اضافے سے 15152.11 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 446.39 پوائنٹس کی تیزی سے 19870.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کی وجہ سے پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 289.94 پوائنٹس کے اضافے سے 20190.94 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 372 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 239 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 115 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت میں ہوئی جو 58.07 روپے کے اضافے سے 1219.60 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ویتھ پاک لمیٹڈ کے حصص کی سودے بھی 37.45 روپے کی تیزی سے 1227.25 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی باٹا (پاک) اور ایبٹ لیباریٹری کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ باٹا (پاک) کے حصص کی قیمت 115.67 روپے کی مندی سے 2259.33 روپے اور ایبٹ لیباریٹری کے حصص کی قیمت بھی 34.95 روپے کی کمی سے 687.50 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 73 لاکھ 98 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 29.92 روپے سے شروع ہو کر 30.82 روپے پر بند ہوئی جبکہ ورلڈکال ٹیلی کام کے 1 کروڑ 42 لاکھ 8 ہزار 500 حصص کے سودے 2.80 روپے سے شروع ہو کر 2.97 روپے بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 19 کروڑ 93 لاکھ 43 ہزار حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 9 ارب 33 کروڑ 42 لاکھ 17 ہزار 633 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 83 کھرب 66 ارب 16 کروڑ 42 لاکھ 33 ہزار 371 روپے سے بڑھ کر 84 کھرب 62 ارب 26 کروڑ 68 لاکھ 9 ہزار 709 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 136 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی اور 19 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 11 کروڑ 80 لاکھ 1 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔

مزید : کامرس