فیڈریشن الیکشن‘کاروباری برادری کی آواز بزنس مین پینل ہے:عدنان بٹ

فیڈریشن الیکشن‘کاروباری برادری کی آواز بزنس مین پینل ہے:عدنان بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اسد اقبال)معروف صنعتکار رہنماء اور فرایا کے فاؤ نڈر چیئر مین عدنان خالد بٹ نے کہا ہے کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات میں کاروباری برادری کی آواز بزنس مین پینل پاکستان ہے جو اقتدار میں آکر غاصب گروپ کی صنعتکار و تاجر کش پالیسیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انڈسٹری کو ریلیف جبکہ کاروبار ی سر گر میوں کو تقویت دینے کے لیے حکومت وقت سے ہر ممکن مثبت اقدامات اٹھائے گی ۔29دسمبر کا سورج بزنس مین پینل پاکستان کی فتح کی نوید لے کر ابھرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز" پاکستان فورم "میں کیا ۔ عدنان خالد بٹ نے کہا کہ قانون پسند کاروباری طبقہ اپنے مسائل کے حل کے لئے مخلص اور نڈر قیادت چاہتا ہے جو بزنس کمیونٹی کے مسائل کے لئے بھرپور وکالت کرے۔ بزنس کمیونٹی کھوکھلے دعووں نعروں اور جھوٹے وعدوں کو پہچان چکی ہے اعتماد اور حمایت کے دعوے یک طرفہ بڑھکوں سے زیادہ کچھ نہیں صدارت کا حقیقی امیدوار حاجی غلام علی ہیں جنہیں چاروں صوبوں کے کاروباری طبقہ کی بہت بڑی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ یو بی جی نے فیڈریشن کی سطح پر کوئی کردار ادا نہ کیا بلکہ حکومتی چاپلوسی کرتے رہے یہی صورت حال کاروباری اداروں کے ریفنڈ کلیمز کی ہے ٹی ڈیپ جیسے فعال ادارے کو غیرفعال بنا دیا گیا ہے ۔یو بی جی نے ریفنڈ کلیمز کی ادائیگیوں میں تاخیر کا عنصر ختم کرانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا عدنان خالد بٹ نے کہاکہ فیڈریشن کے الیکشن میں ووٹ کے حقیقی حق دار صرف بزنسمین پینل اور اسکے اتحادی پاکستان بزنس گروپ کے نمائندے ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں صنعتکاروں اور تاجروں کے ساتھ نہیں بلکہ پیش پیش رہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار برادری 29دسمبر کو بزنس مین پینل پاکستان کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر ملکی معاشی حالت کو بدلے۔

مزید :

کامرس -