عبدالباسط عبدالرزاق کراچی چیمبرکے قائمقام صدرمقرر

عبدالباسط عبدالرزاق کراچی چیمبرکے قائمقام صدرمقرر

  

کراچی (این این آئی)کراچی چیمبر آفکامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدرمفسر عطا ملک بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں لہذا ان کی غیرموجودگی میں سینئر نائب صدر عبدالباسط عبدالرزاق کے سی سی آئی کے قائمقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ عبدالباسط عبدالرزاق کے سی سی آئی سے پچھلے کئی سالوں سے منسلک رہے ہیں اور اس عرصے کر دوران انھوں نے مختلف سب کمیٹیوں کے ذریعے تاجر و صنعتکار برادری کو اپنی خدمات پیش کیں۔

قائمقام صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہوئے عبدالباسط نے عہد کیا کہ وہ بزنس مین گروپ کی عوام خدمت پالیسی کے تحت پوری نیک نیتی سے تاجر و صنعتکار برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔

مزید :

کامرس -