حاجی غلام علی کو ایف پی سی سی آئی کے الیکشن لڑنے کی اجازت

حاجی غلام علی کو ایف پی سی سی آئی کے الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور (کامرس رپورٹر)بزنس مین پینل کے صدرارتی امیدوار سینیٹر حاجی غلام علی کو ایف پی سی سی آئی کے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔ بزنس مین پینل کے ترجمان احمد جواد نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے بزنس مین پینل اور اسکے اتحادی پاکستان بزنس گروپ کے صدارتی امیدوار سینیٹر حاجی غلام علی کو اصولی طور پر الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی اور ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن کے فیصلہ کو معطل کر دیا۔بزنس مین پینل کے ترجمان احمد جواد نے بتایا کہ یو بی جی نے ڈی جی ٹی او آفس میں غیر سنجیدہ پیٹیشن فائل کی تھی تاکہ ایف پی سیس سی آئی الیکشن کو سبوتاژ کیا جا سکے اور ووٹرز کے زہن میں خلل ڈالا جا سکے جبکہ الحمد للہ یو بی جی کے غیر مذموم ارادے کی نفی کر دی گئی ہے۔ یہ ہماری فتوحات کا سلسلے جاری ہیں اور انشاء ا للہ 29دسمبر کو تمام سیٹوں کا فیصلہ بزنس مین پینل کے حق میں ہی ہو گا۔احمد جواد نے کہا کہ آزاد عد لیہ کے ہوتے ہوئے بوگس طریقے سے بزنس مین پینل کو آگے آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ یہ ہماری اخلاقی فتح ہے۔ حق اور انصاف کا بول بالا ہو ا ہے۔ سفارشی ٹولہ غلط فیصلوں سے بزنس کمیونٹی کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ کاروباری طبقہ یو بی جی کی اصلیت جان چکا ہے اور وفاق ہائے صنعت وتجارت کے تمام ای سی اور جی بی ممبران حقائق سے باخبر ہیں۔

اوروہ بزنس مین پینل اور اسکے اتحادی پاکستان بزنس گروپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکو کامیاب کروائیں گے، سوشل میڈیا پر پچھلے کئی دنوں سے بلا مقابہ جیت کا ڈھول پیٹاجا رہا تھا وہ آج غلط ثابت ہو گیا اور مخالفین کے منہ بند ہو گئے۔مخالف گروپ کی حصول منفعت کے حریض جذبے بزنس کمیونٹی کے اتحاد میں ہمیشہ رکاوٹ بنتے ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ چیمبر ز اور ایسوسی ایشنز کے ای سی اور جی بی ممبران کے لئے یہ فیصلہ خوشی کی نوید ہے اور ا اب سب لوگ غیر یقنی کی صورتحال سے باہر ہیں حقیقت حال کو جان چکے ہیں انشاء اللہ 29 دسمبر کو بزنس مین پینل کی فتح یقینی ہے۔ انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے بھر پور جذبے سے تاجر برادری کی خدمت کریں گے۔

مزید : کامرس