پنجاب تیانجن ٹیکنیکل ایجوکیشن یونیورسٹی میں کلاسز مارچ میں شروع ہونگی

پنجاب تیانجن ٹیکنیکل ایجوکیشن یونیورسٹی میں کلاسز مارچ میں شروع ہونگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیرسکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے قیام سے بہترین ہنر مند ورک فورس سامنے آئے گی اور بے روزگاری کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی،ٹیکنیکل ایجوکیشن مہذب معاشروں کا اہم جزو ہوتا ہے اور اس یونیورسٹی کے قیام سے ہمارے ہنر مند افراد کو باعزت روزگار ملے گا ۔یہ بات انہوں نے پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے قیام کے حوالے سے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر رانا مشہود نے بتایا کہ پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی کلاسز کا اجراء مارچ2018ء میں کر دیا جائے گا۔اس یونیورسٹی کے نصاب میں بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی، بی ایس سی آٹو انجینئرنگ ٹیکنالوجی، بی ایس سی مکینیکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی، بی ایس سی آرکیٹکچرٹیکنالوجی، بی ایس سی سول انجینئرنگ ٹیکنالوجی، بی ای سی فیشن ڈیزائن ٹیکنالوجی، بی ایس سی ٹیکسٹائل انجینئرنگ ٹیکنالوجی اور چائنیز لینگوئج میں ایڈوانس سرٹیفکیٹ کے پروگرامز شامل ہیں۔طلبہ کی سہولت کیلئے آن لائن اپلیکیشنز وصول کی جائیں گی۔انتظامیہ کی جانب سے 28دسمبر کو پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی آفیشل ویب سائٹ فنکشنل کر دی جائے گی۔

طلبہ http://ptutadmission.uet.edu.pkپرآن لائن رابطہ کر سکتے ہیں۔اجلاس میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے قیام کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مزید :

کامرس -