ٹی ٹونٹی، پاکستان نمبرون، بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر آ گئی

ٹی ٹونٹی، پاکستان نمبرون، بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر آ گئی

  

دبئی(نیٹ نیوز)پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، بھارتی ٹیم سری لنکا کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد تین درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئی، پاکستان کے عماد وسیم دنیا کے نمبر ایک باؤلر بن گئے، بلے بازوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، لوکیش راہول ترقی پا کر چوتھے اور روہت شرما 14ویں نمبر پر آ گئے، آل راؤنڈرز میں شکیب الحسن ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -