کوہلی کی انوشکا سے شادی،2017 کی گولڈن ٹویٹ بن گئی

کوہلی کی انوشکا سے شادی،2017 کی گولڈن ٹویٹ بن گئی

ممبئی(نیٹ نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی ٹویٹ 2017 کی گولڈن ٹویٹ قرار د یدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی اورانوشکا شرما کی اٹلی میں شادی کے گزشتہ ایک ماہ سے میڈیا میں چرچے ہیں ،انہوں نے اچانک اپنے چاہنے والوں کو یہ خبر ٹویٹ کے ذریعے دی اور یہی ٹویٹ 2017کی گولڈن ٹویٹ بن گئی۔ویرات کوہلی کی ٹویٹ کو 91 ہزار سے زائد بار ری ٹویٹ اور 5 لاکھ 43 ہزار سے زائد بار لائیک کیا گیا جب کہ اس پر 82 ہزار سے زائد کمنٹ بھی کیے گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی