شاہ رخ اور کوہلی کا ’چھیاں چھیاں‘ پر ایک ساتھ رقص

شاہ رخ اور کوہلی کا ’چھیاں چھیاں‘ پر ایک ساتھ رقص

  

ممبئی (نیٹ نیوز)ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے استقبالیے کی تقریب سینٹ ریگیس آسٹر بال روم میں سجائی گئی۔بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی سپر ہٹ گیت ’چھیاں چھیاں‘ پر ایک ساتھ رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کا دوسرا استقبالیہ گزشتہ شب ممبئی کے مہنگے ترین سینٹ ریگس ہوٹل میں ہوا جس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ریکھا، پریانکا چوپڑا، سری دیوی، مادھوری ڈکشٹ سمیت کئی اداکاروں اور کرکٹرز نے شرکت کی۔دونوں کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ شاہ رخ خان تقریب میں مرکز نگاہ بنے رہے اور انہوں نے اپنی فلم ’جب تک ہے جاں‘ کے ڈائیلاگ بھی مزاحیہ کے انداز میں بول کر محفل کشت زعفران بنا دی۔یہ تو سب کو معلوم ہی ہے کہ ویرات کوہلی ایک اچھے دل کے مالک ہیں، اس کا ثبوت انہوں نے اپنی شادی کی تقریب میں بھی دیا جب انہوں نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک معذور مداح کو تقریب میں مدعو کیا۔ گایان سیننکائے جو سری لنکا اور بھارت کی سیریز دیکھنے کیلئے آئے تھے خصوصی طور پر اس تقریب کا حصہ بنے۔

یاد رہے کہ انوشکا اور ویرات نے 11 دسمبر کو اٹلی کے پر فضا مقام پر شادی کی تھی اور ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کو شادی کی خبر دی تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -