ہمیشہ اچھی بات کرو ورنہ چپ رہو‘ ثانیہ مرزا

ہمیشہ اچھی بات کرو ورنہ چپ رہو‘ ثانیہ مرزا
 ہمیشہ اچھی بات کرو ورنہ چپ رہو‘ ثانیہ مرزا

  


نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانی سٹار آل رانڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرز ابھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں ۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طنز و مزاح سے بھر پور ٹوئٹس کا تبادلہ اکثر ہی ہوتا رہتا ہے جس سے دونوں ممالک میں رہنے والے مداح خوب لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن اس بار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈ یا پر رسول ﷺپاک کی حدیث مبارکہ شیئر کی تو مسلمانوں سمیت ہندو مداحوں نے بھی خوب تعریف کی ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا نے پیارے نبی ﷺکا یہ قول شیئر کیا ہمیشہ اچھی بات کرو ورنہ چپ رہو ۔بھارتی ٹینس سٹار کی جانب سے یہ حدیث مبارکہ شیئر کرنے پر مداحوں نے خوب تعریف کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی