پاکستان میں سکواش کے عالمی مقابلوں کی بحالی خوش آئند ہے، جہانگیر خان

پاکستان میں سکواش کے عالمی مقابلوں کی بحالی خوش آئند ہے، جہانگیر خان
 پاکستان میں سکواش کے عالمی مقابلوں کی بحالی خوش آئند ہے، جہانگیر خان

  


کراچی(سپورٹس ڈیسک) سکواش کے لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان نے کہا ہے کہ ایک عشرے سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد پاکستان میں اسکواش کے بین الاقوامی مقابلوں کی بحالی خوش آئند ہے۔کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ اسکواش چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے انٹرنیشنل سکواش ایونٹس کے کامیاب انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کے حوالے سے مثبت پیغام گیا ہے، ایونٹس میں معروف غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آکر کھیلنا ایک اچھا اقدام تھا جس کی تعریف کرنی چاہیے اور اس حوالے سے پاکستان اسکواش ایسوسی ایشن کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔سابق عالمی چیمپئن نے کہا کہ پاکستان میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد انٹرنیشنل اسکواش کی بحالی ملک میں اس کھیل کی ترقی میں اہم کردارادا کریگی۔

اور پاکستان کو اسکواش میں اپنے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے میں بہت مدد ملے گی، میں کوشش کر رہا ہوں کہ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی ملے اور اس حوالے سے کافی پرامید بھی ہوں۔جہانگیر خان نے کہا کہ ڈی جی پاکستان رینجرز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد سعید کی کھیلوں کے لیے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی