اسرائیل کا سعودی عرب کو انٹرنیشنل شطرنج ٹورنامنٹکی میزبانی نہ دینے کا مطالبہ

اسرائیل کا سعودی عرب کو انٹرنیشنل شطرنج ٹورنامنٹکی میزبانی نہ دینے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (نیٹ نیوز) اسرائیل کی شطرنج کی آرگنائزیشن نے شطرنج کی عالمی آرگنائزیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ سعودی عرب کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی کا اعزاز نہ دے کیونکہ اس نے اسرائیلی کھلاڑیوں کو اپنے یہاں آنے کے ویزے دینے سے انکار کردیا ہے۔ اسرائیل نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ آئندہ 2برسو ں کے دوران سعودی عرب میں شطرنج کے جتنے بھی مقابلے ہونے والے ہیں ان سب کو ہنگامی بنیادوں پر منسوخ کردیا جائے۔اسرائیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی شطرنج آرگنائزیشن کے عہدیدار ریاض میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے نامزد 7اسرائیلی کھلاڑیوں کو ریاض کے سفر سے روکنے پر سعودی عرب سے زر تلافی کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ اسرائیل کا کہناہے کہ اسکے کھلاڑیو ں کو شطرنج کے مقابلے میں حصہ نہ لینے سے مالی نقصان بھی ہوا اور پیشہ ورانہ نقصان الگ سے ہوا۔