سنوکر، مبشر رضا سکس ریڈ اور سنگلز ایونٹس کے فائنل میں پہنچ گئے

سنوکر، مبشر رضا سکس ریڈ اور سنگلز ایونٹس کے فائنل میں پہنچ گئے

  

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام دوسرے قائداعظم بین الصوبائی گیمز سنوکر میں پنجاب کے مبشر رضا سکس ریڈ اور سنگلز ایونٹس کے فائنل میں پہنچ گئے، پنجاب اور سندھ کی ٹیموں نے ٹیم ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری گیمز میں بدھ کو سکس ریڈ سنوکر ایونٹ میں پنجاب کے مبشر رضا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد کے راجہ منور کو زبردست مقابلے کے بعد 3-2 فریمز سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے سیمی فائنل میں سندھ کے عمرمیمون نے خیبرپختونخوا کے عامر سہیل کو 3-1 فریمز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

، دوسری جانب سنوکر سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے مبشر رضا نے شاندار کھیل کی بدولت عمر میمون کو 2-0 فریمز سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، سندھ کے حارث ندیم نے خیبرپختونخوا کے عامر سہیل کو 2-0 فریمز سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ سنوکر ٹیم ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب نے اسلام آباد کو 3-1 فریمز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں سندھ نے خیبرپختونخوا کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-2 فریمز سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -