آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ سال بھارت کا دورہ کریگی
میلبورن (آن لائن)آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ سال بھارت کا دورہ کرے گی۔سیریز کے شیڈول کے تحت آسٹریلوی ویمن ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل بھارت اے ویمن ٹیم کے خلاف دو پریکٹس میچز کھیلے گی، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا میچ 15 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔