جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ میں کورٹنی واش کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ میں کورٹنی واش کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا

  

میلبورن(نیٹ نیوز)انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ میں سابق ویسٹ انڈین کپتان کورٹنی واش کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس طرح وہ ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پانچویں باؤلر بن جائیں گے۔ جیمز اینڈرسن نے یہ کارنامہ بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز میلبورن میں سرانجام دیا۔ جیمز اینڈرسن اب تک 133 میچوں کی 248 ویں اننگز میں 521 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر کورٹنی واش کی وکٹوں کی تعداد 519 ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -