قومی ویمنز ہاکی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کیلئے 27 کھلاڑیوں کا اعلان

قومی ویمنز ہاکی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کیلئے 27 کھلاڑیوں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین گیمز کوالیفائرز کی تیاریوں کے سلسلہ میں قومی ویمنز ہاکی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کیلئے 27 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا، تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں 12 جنوری سے 20 جنوری تک شیڈول ایشین گیمز کوالیفائرز کیلئے قومی ویمنز ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 30 دسمبر سے لاہور میں شروع ہو گا، پی ایچ ایف کی جانب سے کیمپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں گول کیپرز میں رضوانہ یاسمین(واپڈا)، روشنا خان، اریبہ سرور (پنجاب)، ثنا امانت (آرمی)، جویان تھامس (سندھ)، فل بیکس میں عشرت عباس، مرینا انور (واپڈا)، تسکین کوثر، ادیبہ (آرمی)، آمنہ غفار (ریلوے)، ہاف بیکس میں ابرا شیخ، ذکیہ نواز، نفیسہ انور (واپڈا)، زیب النساء، رمشا الیاس (ریلوے)، ندا اصغر (پنجاب)، فارورڈز میں سحرش وحید (ریلوے)، حنا پرویز، ماریا صابر، حمرہ لطیف، امبرین ارشد، کلثوم شہزادی، نازیہ رحمت (واپڈا)، سائرہ اشرف (ریلوے)، عائشہ رفیق، ساحل ملک (آرمی) اور سدرہ حاکم (ایچ ای سی) شامل ہیں، آفیشلز میں کرنل (ر) احمد نواز منیجر، شاہین فاطمہ اسسٹنٹ منیجر، گلنار بیگم کیمپ کمانڈنٹ، سعید خان ہیڈ کوچ، چاند پروین اسسٹنٹ کوچ، محمد پرویز اسسٹنٹ کوچ اور ساجدہ فجر فزیو شامل ہیں۔