پنجاب کا دستہ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے ‘محمد عامر جان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمدعامرجان نے کہا ہے کہ بڑے ایونٹس کے انعقاد سے کھلاڑیوں کے ویژن میں اضافہ ہوتا ہے اور ان کے کھیل میں بہتری آتی ہے، دوسری بین الصوبائی گیمز 2017ء کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو تجربے ملے گا اور وہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنا سکیں گے،سپورٹس بورڈ پنجاب کھلاڑیوں کو جدید خطوط پر تربیت اور سہولتیں فراہم کررہا ہے جس سے ہمارے کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آبادسپورٹس کمپلیکس کے حمید ی ہال میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے مابین ٹیبل ٹینس کے میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرڈائریکٹر سپورٹس محمدانیس شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی اور شاہد فقیر بھی موجود تھے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے میچز کے مہمان خصوصی تھے۔
، محمد عامر جان نے مزید کہا کہ دنیا کے ہر معاشرے میں سپورٹس کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے، پنجاب حکومت بھی سپورٹس کے فروغ کیلئے کھلاڑیوں کو جدید سہولتیں فراہم کررہی ہے۔