سامبا بینک پولو ، بلیک ہارس پینٹس او رآرمی نے اپنے میچ جیت لیے

سامبا بینک پولو ، بلیک ہارس پینٹس او رآرمی نے اپنے میچ جیت لیے

لاہور(سپورٹس رپورٹر )لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سامبا بینک لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ میں بلیک ہارس پینٹس نے نیوایج کی ٹیم کو 4-3 سے جبکہ ،دوسرے میچ میں آرمی نے گارڈ گروپ کو 10-1 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ساما بینک لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ میں دلچسپ میچز جاری ہیں۔ پہلے میچ میں نیوایج اور بلیک ہارس پینٹس کے درمیان زبردست میچ ہوا۔ چوتھے چکر کے اختتامی لمحات میں بلیک ہارس پینٹس کی ٹیم نے گول کرکے میچ جیت لیا۔ دوسرے میچ میں آرمی نے گارڈ گروپ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10-1 سے ہرا دیا۔ آرمی کی ٹیم پورے میچ میں چھائی رہی۔ آج دوپہر دو بجے الائیڈ بینک کا مقابلہ گرین آرچرڈ /ریجاس سے جبکہ تین بجے باڑیز کا مقابلہ حبیب میٹرو لائنز/ماسٹر پینٹس سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی