فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام کا 18واں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا پہلا دورانیہ مکمل

فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام کا 18واں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا پہلا دورانیہ ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام کا 18واں کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا پہلا دورانیہ مکمل ہو گیا ہے ۔صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں یہ کیو اے ٹی 2804سکولوں میں شفاف انداز میں منعقد کیا گیا ۔اس امتحان کا مقصد طالب علموں کے تعلیمی معیار کو جانچناہے ۔معاہدہ شراکت کو برقرار رکھنے کے لیے پارٹنر سکولوں کا کیو اے ٹی میں 75فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہے ۔تفصیلات کے مطابق طلبا وطالبات کی موسم سرما کی تعطیلات کے بعداگلے دورانیہ کے دوران لاہور ، بہاولنگر، وہاڑی، ساہیوال اور خانیوال کے 518 پارٹنر سکولوں میں کیو اے ٹی منعقد کیا جائے گا۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر طارق محمودنے ڈائریکٹر ADUکرنل (ر)ہمایوں ستار کی سربراہی میں ہونے والے کیواے ٹی پرADU اورمانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن اسسٹنٹس (M&EA) کی پوری ٹیم اور دیگر سٹاف کوکیواے ٹی شفاف انداز میں منعقد ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد دی ۔

ڈپٹی ایم ڈی کرنل (ر) عمران یعقوب ، ڈائریکٹرM&E کرنل (ر )اطہر رؤف ، ڈائریکٹر ADU کرنل (ر) ہمایوں ستار(ستارۂ امتیاز)، ڈائریکٹر FASشاہد سلیم، ڈائریکٹر EVSثمینہ نواز، ڈائریکٹرNSPشفیق احمد،ڈائریکٹر PSSPسدرہ سلیم، ڈائریکٹر CPDPعائشہ نعمان، ڈائریکٹرFinance زُبیدالحسن، ڈائریکٹر HRMمیجر(ر) عبدالرزاق (تمغہ امتیاز) کے علاوہ ایڈیشنل ڈائریکٹرز نے وقتاًفوقتاً کیواے ٹی کے دوران سکولوں کی مانیٹرنگ کی تاکہ شفافیت کو برقرار رکھا جاسکے۔ اس کے علاوہ اکیڈیمک ڈویلپمنٹ یونٹ (ADU) میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد کیو اے ٹی کے دوران پیش آنے والے مسائل سے حل کرناتھا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -