ٹرینوں میں ڈائنگ کارز کے خاتمے سے سینکڑوں ملازمین اور ورکربے روز گار

ٹرینوں میں ڈائنگ کارز کے خاتمے سے سینکڑوں ملازمین اور ورکربے روز گار

لاہور(نمائندہ پاکستان ) ٹرینوں میں ڈائننگ کارز کے خاتمے سے سینکڑوں ملازمین اور ورکز بھوکے مرنے لگے ہیں اور وہیں ٹرینوں میں کھانے کے ٹھیکے داروں اور خود ریلوے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے سماجی راہنماء عارف خان بلوچ نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ٹرینوں میں ڈائننگ کارز کی بحالی کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سماجی راہنماء عارف خان بلوچ نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے مطالبہ کیا ہے کہ قراقرم تیز گام ،اور بزنس ایکسپریس ٹرینوں میں ڈائنگ کار کی بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ جہاں مسافر ڈائنگ کار میں بیٹھ کر ریفریشمنٹ لے سکیں وہیں ٹرینوں میں کام کرنے والے ملازمین اپنا رزق کما سکیں ان ڈبوں کے خاتمے سے کھانے پینے کے بزنس میں انتہائی کمی ہوئی ہے۔

اور ٹرینوں میں کام کرنے والے ویٹر اب گھروں میں کوئی کمائی نہیں لے جا پا رہے جس سے ان کے خاندان بھوکے مرنے لگے ہیں ڈائنگ کاروں کو ٹرینوں سے الگ کرنے سے مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اس فیصلے کو واپس لے کر ڈائنگ کار کی ٹرینوں میں بحالی کے احکامات جاری کرکے عوام کے دلوں میں گھر کریں اس اقدام کو پاکستانی عوام سراہیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 4