یوسی پی کے زیراہتمام میڈیااورقومی اتحاد کے موضوع پر خصوصی لیکچر

یوسی پی کے زیراہتمام میڈیااورقومی اتحاد کے موضوع پر خصوصی لیکچر

لاہور(پ ر)اسکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیراہتما مPolitically Polarized Media & National Unity کے موضوع پر خصوصی لیکچرکا انعقاد کیاگیا۔ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے آڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب میں یوسی پی کے پروریکٹرڈاکٹر ظفر اللہ ، ڈین میڈیا سکول پروفیسرڈاکٹر مغیث الدین شیخ ، سینئر صحافیوں اور تجزیہ کاروں سمیت فیکلٹی ممبران اورطلبا و طالبات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ڈین میڈیاسکول ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے مہمان خصوصی کوخوش آمدید کہا اور میڈیا کے کردار پرمختصر روشنی ڈالی۔معروف اینکراور سینئرتجزیہ کارڈاکٹر معید پیرزادہ نے پاکستان کی سیاست میں میڈیا کے کرداراور قومی اتحاد پر خصوصی لیکچر دیا۔پروریکٹر یوسی پی ڈاکٹر ظفراللہ نے میڈیا سکول کے زیراہتمام ہونے والی تقریب کو سراہا۔تقریب کے اختتام پرپروریکٹر اورڈین میڈیا سکول نے مہمان خصوصی ڈاکٹر معید پیرزادہ اور پروگرام کے منتظمین کو خصوصی شیلڈز اور سووینئرزپیش کیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4