بینظیر شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

بینظیر شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چئیر پرسن بے نظیر بھٹو کی دسوی برسی کے موقع پر این اے 120میں پیپلز پارٹی کے بنیادی کارکن ہرا سائیں کے بیٹے اکبر ہرا سائیں نے اپنے دفتر میں بینظیر شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد کی جس میں پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما الطاف قریشی ‘ ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کاردار ‘ عارف خان اور افضل بٹ سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ زبیر کار دار کا کہنا تھا کہ آج دس سال ہو گئے ہیں بے نظیر کی شہادت کو لیکن ان کی یہ عظیم شہادت آج بھی جیالوں سمیت سب کے دلوں میں تازہ ہے۔

اگر بے نظیر شہید پاکستان نہ آتیں تو آج میا ں نواز شریف اور میاں شہباز شریف بھی حکومت کی بجائے جدہ بیٹھے ہوتے بے نظیر نے اپنی جان کی قربانی دیکر جمہوریت کو ہمیشہ کے لئے بچا لیا ہے اور یہ کریڈٹ بھی انہی کو جاتا ہے کہ آج پاکستان میں ان کا لگایا ہوا جمہوریت کا پودا ایک تنا آور درخت کی شکل اختیار کرنے جارہا ہے ہمیں فخر ہے کہ ہم ان کے کارکن ہیں ہم ان کی برسی کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ان کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرین گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -